سرینگر/26اکتوبر: قریب دو ہفتے قبل خود پر گولی چلانے والا فورسز اہلکار آج سرینگر کے ایک ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ اس طرح جموں کشمیر میں تعینات فورسز اہلکار وں کی جانب سے خود کشی کرنے والوں میں ایک اور اہلکار کا اضافہ ہوا ہے اور رواں ماہ اب تک سات اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 12تاریخ کو ایک فورسز اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اہلکار کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ قریب 14روز تک زیر علاج رہنے کے بعد بالاخر آج دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع کے مطابق 141بٹالین سے وابستہ ایک سی آر پی ایف اہلکار شیرگڑھی سرینگر میں Dکمپنی میں تعینات تھا نے 12اکتوبر کو اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی اور خود پر گولی چلائی جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پر وہیں گر پڑا تاہم دیگر ساتھیوںنے مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا جہاں وہ قریب دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد آج دم توڑ بیٹھا۔ اس طرح سے روں ماہ کے دوران جموں کشمیر میں تعینات سات فوجی اہلکاروں نے خود کشی کرلی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.