سرینگر/25اکتوبر: مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول پر بھارت اور لداخ کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے تاہم ساتھ ہی کہا کہ وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج ایک انچ زمین بھی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دسہرہ کے موقع پر 33 ویں کور ہیڈ کوارٹر میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران مرکزی دفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعداپنے خطاب میں راجناتھ سنگھ نے کہا اگر ہم آج اس مقام پر کھڑے رہ کر بات کر رہے ہیں تو اس کا سہرا اگر کسی کو دیا جاسکتا ہے تو یہ ہماری ’تری شکتی‘ کو دیا جاسکتا ہے۔ اس کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاسکتا ہے۔ بہت سے بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان اور چین کی سرحد پر جو کشیدگی ہے ہندوستان چاہتا ہے کہ یہ ختم ہو ، امن قائم ہو ، یہ ہمارا مقصد ہے لیکن بعض اوقات ایسی ناپاک حرکتیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی حالت میں ہماری فوج ہندوستان کی ایک انچ زمین کو دوسرے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لداخ میں ہند چین سرحد پر کیا ہوا ہے اس کی قطعی معلومات کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جوانوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اگر تاریخ لکھی جاتی ہے تو مورخین ان جوانوں کی بہادری کی کہانی سنہری حرفوں میں لکھیں گے۔ راجناتھ سنگھ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چین پاکستان کی طرح ہی سرحدی کشیدگی بڑھانا چاہتا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اس طرف توجہ مرکوز کی جائے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو کہا کہ پاکستان کے بعد اب چین بھی سرحد پر ایک مشن کے تحت تنازع پیدا کررہا ہے ، لیکن ملک اس بحران کا سامنا پورے استقامت کے ساتھ کررہا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.