درندازی کی کوششیں فوج کیلئے کوئی نئی چیز، امسال دراندازی میں کمی ریکارڈ : سرحدوں پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج تیار ، ملک کی سالمیت پہلی ترجیح / فوج
سرینگر/25اکتوبر: سرحدوں پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج تیار ہے کی بات کرتے ہوئے فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ 19 انفنٹری ویریندر واٹس نے کہا کہ درندازی فوج کیلئے کوئی نئی چیز ہے اور فوج کی کوششوں سے امسال درندازی کے واقعات میںکافی کمی آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ 19 انفنٹری ویریندر واٹس نے کہا کہ فوج کنٹرول لائن کے ساتھ ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال سرحدوں پر شائد ہی کوئی دراندازی کا واقعہ پیش آیا ہوکیونکہ فوج درندازی کی کوششوں پر قابو پانے کیلئے کام کر رہی ہے اورا س میںکامیابی بھی ملی ہے ۔ جی او سی نے کہا کہ فوج شہریوں کی مدد کے لئے کسی بھی حفاظتی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حفاظتی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کی حالت میں ہے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششیں ان کیلئے کوئی نئی چیز نہیںہے اور فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت اچھی طرح جانتی ہے اور ملک کی حفاظت ان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔ جی او سی نے مزید کہا کہ فوج نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے اور آگے بھی ایسے ہی کارورائیاں جاری رکھی جائے گی ۔
Comments are closed.