سرینگر/25اکتوبر: اسددین اویسی نے کہا ہے کہ لداخ میں چین نے جہاں پر قبضہ کرلیاتھا آج بھی وہاں پر موجود ہے جبکہ ہمارے بیس نوجوانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کبھی بات نہیں کرتے ہیں آج میں پوچھتا ہوں کہ لداخ میں مارے گئے فوجیوں کا بدلہ چین سے کب لیں گے وزیر اعظم ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بہار میں ہونے والے الیکشن کو لے کر انتخابی تشہیر کے لئے پہنچے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے نتیش اور لالو پر حملہ بولا ہے۔ بھبھوا ہوائی اڈہ میں انتخابی ریلی کے دوران اویسی نے کہا کہ لالو۔ نتیش نے بہار میں 30 سال حکومت کی تو ترقی کیوں نہیں کی۔ الیکشن میں لاکھوں کی نوکری دینے کا جھوٹا وعدہ کر آج دونوں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ضلع کے چاروں اسمبلی سیٹوں پر بی ایس پی اور آر ایل ایس پی کے امیدواروں کے لئے اویسی نے کیمور میں ووٹ مانگے۔اویسی نے اجلاس کے دوران کہا کہ بہار میں الیکشن ہو رہا ہے اور بی جے پی کے لیڈر الیکشن ریلیوں میں ترقی کے بدلے اویسی اور پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نتیش کمار کو ہٹا کر اپنی پارٹی کے امیدوار کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔اویسی نے کہا کہ نتیش کمار کی حکومت میں رشوت خوری عروج پر ہے۔ 2 ہزار میں بیت الخلا اور 20 ہزار میں وزیر اعظم رہائش ملتی ہے تو ترقی کیسے ہوئی۔ آر جے ڈی نے 15 سال اور نتیش کمار نے 15 سال حکومت کی لیکن ان دونوں نے 30 سالوں میں نوجوانوں کو نوکری کیوں نہیں دی۔ بہار میں دونوں لیڈران عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اویسی نے کہا کہ ہم ملک کے وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ گلوان وادی میں بہار سمیت ملک کے 20 جانباز جوانوں کا بدلہ کب لیں گے۔ ہم ملک کے ان شہیدوں کو سلام کرتے ہیں لیکن ملک کے وزیر اعظم سے بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے جوانوں کا بدلہ چین سے کب لیں گے۔اسدالدین اویسی نے کہا کہ آج بھی اس جگہ پر چین کا قبضہ ہے اسے کب ہٹائیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ نتیش کے این ڈی اے اور آر جے ڈی کے چکر میں نہ پڑیں۔ آر ایل ایس پی والے گٹھ بندھن کو ووٹ دے کر بہار کا اگلا وزیر اعلیٰ اوپیندر کشواہا کو بنائیں۔ یہاں انتخابی ریلی میں اویسی کا خطاب سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ جٹی تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.