سرینگر/25اکتوبر: شمالی کشمیر کے قصبہ لولاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گذشتہ دو دنوں سے بجلی سپلائی مکمل طور پر منقطع رکھی گئی ہے اور درجنوں دیہات گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی میں لال پورہ ، دیور ، ڈوروسہ ، ٹکی پورہ، سوگام ، بجلی کی عدم آنکھ مچولی جاری ہے، بجلی پانچ منٹ ہوتی ہے اور دو گھنٹے بند رکھی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بریک ڈاون کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان امتحانات کے دنوں میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے بتایا کہ بجلی اچانک چلی جاتی ہے اور گھنٹوں بعد پھر بحال ہوکر پانچ منٹ کے بعد ہی دوباری واپس لی جاتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ گذشتہ دو دنوں نے مذکورہ علاقے بجلی سے مکمل طور پر محروم رکھے گئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں لولاب کے درجنوں علاقے شام کے بعد گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.