’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ‘‘کی سرینگر میں دو گھنٹے کی طویل میٹنگ : فاروق عبد اللہ صدر اور محبوبہ مفتی نائب صدر مقرر ، گروپ کیلئے جموں کشمیر کا پرچم جھنڈا ہوگا گروپ ملک دشمن نہیںبلکہ بی جے پی مخالف ،کوئی مذہبی جنگ نہیں ،قوم کی شناخت کیلئے لڑائی ہے/ ڈاکٹر فاروق
گروپ ملک دشمن نہیںبلکہ بی جے پی مخالف ،کوئی مذہبی جنگ نہیں ،قوم کی شناخت کیلئے لڑائی ہے/ ڈاکٹر فاروق
سرینگر/24 اکتوبر// ’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ‘‘کی سرینگر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو صدر اور محبوبہ مفتی کو نائب صدر منتخب کرنے کا اعلان کیاگیا جبکہ جموں کشمیر کے جھنڈے کو اتحاد کو پرچم رکھا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائش گارہ پر سنیچروار کو ’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ‘‘ کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام کور گروپ لیڈران نے شرکت کی ۔ محبوبہ مفتی کی گپکار رہائش گاہ پر منعقدہ دو گھنٹے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد غنی لون جس کو اتحاد کی ترجمان سونپ دی گئی ہے نے بتایا کہ فاروق عبداللہ کو گروپ کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ محبوبہ مفتی اس کے نائب صدر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم وائی تاریگامی کنوینر جبکہ حسنین مسعودی اس گروپ کے کاڈنیٹر ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر کا پرچم اس گروپ کا جھڈا رہے گا ۔لون نے مزید کہا کہ اس گروپ کی اگلی میٹنگ دو ہفتوں میں جموں میں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف پھیلائے جانے والے جھوٹ سے متعلق ایک دستاویز سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وائٹ پیپر سامنے لایا جائے گا جس سے زمینی حقائق اور جھوٹے پروپیگنڈے کا موازنہ کرے گا۔سجاد لون نے یہ بھی کہا کہ یہ گروپ 17 نومبر کو ایک کنونشن کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔دریں اثنا ، فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ یہ گروپ قائدین کے ذریعہ تشکیل دیا گیا ہے یہ ملک دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ ملک دشمن نہیں، بلکہ بی جے پی مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو توڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، لیکن وہ کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذہبی جنگ نہیں ہے بلکہ قوم کی شناخت کے لئے لڑائی ہے۔
Comments are closed.