سرینگر/24 اکتوبر: جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کا پھیلا ئو جاری ہے اور 31مزید مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 5712تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک لداخ میں کورنا سے 68مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ سرکاری میڈیا بلٹین کے مطابق سنیچروار کو لداخ میں کورنا کے نئے 31معاملات سامنے آئیں ۔جس کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں متاثرین کی تعداد 5712تک پہنچ گئی ہے ۔ بلٹین کے مطابق کورنا وائرس سے خطہ میں 68مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے لہہ میں 30جبکہ 38کرگل میں ہوئی ہے ۔ نئے معاملات میں لداخ میں 29جبکہ کرگل میں دو نئے مثبت معاملات سامنے آئیں ہے ۔ جبکہ اس کے علاوہ مزید 37مریضوں کو صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورنا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ سرکار کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کس طرح سے کورنا وائرس کا مکمل روکتھام کیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.