سرینگر/سرینگر میں ایک ہوٹل میں غیر قانونی طریقے سے چلائے جارہے کوچنگ مرکز کو سیل کردیا گیا ہے کیوں کہ مذکورہ کوچنگ سنٹر میں کووڈ19ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے ہدایت دی تھی کہ سرینگر میں ایک ہوٹل میں چلائے جارہے ایک کوچنگ سنٹر کو سیل کردیا جائے جسکے بعد اس پر آج عمل درآمد کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند دن پہلے چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر کی جانب سے سرینگر کے راجباغ علاقے میں جاکر ایک مفصل انسپکشن رپورٹ تیار کی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رائٹ وے کیریر انسٹچیوٹ راجبا غ ایک ہوٹل میں چلایا جارہا ہے اور ابھی تک اس کی رجسٹریشن سکولا یجوکشین ڈیپارٹمنٹ میں نہیں ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ جس عمارت میں کوچنگ سنٹر چلایا جارہا ہے وہ ایک ہوٹل ہے اور اس وقت بھی بطور ہوٹل ہی یہ عمارت استعمال کی جارہی ہے جس کا نام ہوٹل رمانیو رہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیوشن مرکز کے ایک کمرے میں چار طالبات موجود تھیں جن کو جی ایس یادو کمسٹری پڑھاتا تھا ۔ اس کے علاوہ سی ای او کی جانب سے پہلے ہی کوچنگ سنٹر کے مالک کو سنٹر بند کرنے کی ہدایت کی گئی تھی کیوں کہ کوچنگ سنٹر میں کسی قسم کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر سکول نے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے ساتھ رابطہ کیا اور کوچنگ سنٹر کو بند کرنے کے سلسلے میں منظوری حاصل کرلی تاہم کوچنگ سنٹر کو سرکاری چھٹی ختم ہونے کے بعد مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.