طویل مدتی خشک موسم نے زعفران پیدوار پر منفی اثر ڈالا ; گزشتہ کئی برسوں سے زعفران کی پیدوار میں کمی آئی، زمیندار پریشان

سرینگر/24 اکتوبر: وادی میںطویل مدت تک موسم خشک رہنے کے نتیجے میں زعفران کی پیداوار میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوںمیں مایوسی چھاگئی ہے ۔ زمینداروں نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے زعفران کی پیدوار میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے کئی وجوہات ہے ۔ گزشتہ برس بے وقت بھاری برفباری نے زعفران کی فصل کو نقصان پہنچایا تھا اور امسال بارش نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے ۔کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں ان دنوں زعفران کی چنائی میں لوگ مصروف دکھائی دے رہے تھے۔ تاہم اس سال بھی وقت پر بارش اور اسپرینگل سسٹم میں تاخیر کی وجہ سے پیداوار میں کمی کی وجہ سے کسان میں مایوسی چھا گئی ہے۔گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی زعفران کی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے زعفران کے کھیتوں میں ان دنوں دور دور سے بھی زعفران کے پھول نظر نہیں آرہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے زعفران کی فصل میں گراوٹ دکھائی دے رہی ہے۔وہیں اگرچہ سرکار نے چند سال قبل کروڑوں روپیہ خرچ کرکے سپریگل سسٹم کو انسٹال کیا ہے لیکن محکمہ میکنیکل ڈیویڑن کی بے۔ حس کی وجہ سے ابھی تمام بوویلوں کو کارآمد نہیں بنایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کو ہر سال کی طرح اس نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔وہیں زعفران ریسرچ سینٹر دسو پانپور کے سائنسداں بشیر احمد کا کہنا ہے کہ زعفران کی پیداوار میں کمی کی کئی وجوہات ہیں۔ انہوں کہا کہ اب زعفران کے کھیتوں میں بیج ختم ہو گیا ہے اور جہاں کئی پر بھی بیج موجود ہے وہاں سے پھول کھل رہے۔ن کا کہنا ہے اگر اس صعنت کو بچانا ہے تو کسانوں کو بھی اس زمین پر نئے بیج بونے چاہئے اور آبپایش کے انتظام کرنے چاہئیں تب ہم اس صعنت کو بچاسکتے ہیں۔دھر میکنیکل اینجینئرنگ ڈپارمنٹ کے اسٹنٹ ایگزیکیٹو انیجینئر نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ محکمہ کی کوشش ہے کہ جلد ہی تمام بورویلس کو مکمل کیا جائے تاکہ کسانوں کو آنے والے سیزن میں کوئی پریشانی درپیش نہ آئے۔

Comments are closed.