جے کے بینک CMD اور آل اِنڈیا بیوپار منڈل کے درمیان آن لائن میٹنگ

سرینگر/23اکتوبر: فیڈریشن آف آل انڈیا بیوپار منڈل کے سرکردہ کارکنوں اور جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کے درمیان آج آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی ۔ بیوپار منڈل کی طرف سے اس میٹنگ میں صدر سنجے بنسل، وائس پریزیڈنٹ سندیپ مینگی اور سدھارتھ بھاٹیا، جوائنٹب سیکریٹری سنجے اگروال اور خزانچی اجے آہوجا نے شرکت کی ۔ اسکے علاوہ ویب نار میں نیشنل پریزیڈنٹ جنندر تنا ور نیشنل جنرل سیکریٹری وی کے بنسل بھی شریک تھے۔ جے کے بینک سرپرست کے ساتھ اس میٹنگ میں ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ ارون گنڈوترا اور سنیل گُپتا نے شرکت کی۔ فیڈریشن نے کئی تجاوز بینک کے سامنے پیش رکھیں جن کا بینک چیئرمین نے خیر مقدم کیا۔ جے کے بینک چیئرمین نے فیڈریشن کے زعماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک تمام کاروباری حلقوں کی ترقی کا خواہاں ہے اور انکی تجاویز پر مکمل غور و خوض کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ GECLاسکیم کے تحت بینک نے بہتر کارکردگی دکھائی اور تمام سرکاری اسکیموں کی عمل آوری میں بینک پیش پیش رہا۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے 47 ہزار سے زائد افراد میں اس اسکیم کے تحت لگ بھگ 1681کروڑ روپے واگزار کئے ہیں جس میں سے 1387.40کروڑ روپے صرف جے اینڈ کے یو ٹی میں ڈسبرس کئے گئے ۔فیڈریشن کے صدر نے جے کے بینک کے موجودہ نظام کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک کی کسٹمر سروس بہت بہتر ہوئی ہے اور مختلف کاموں کی طوالت میں بھی کمی آئی ہے۔انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ بیوپار منڈل اور جے کے بینک کے درمیان ایک آپسی معاہدہ ہونا چاہئے جس بناء پر فیڈریشن سے وابستہ کاروباری بینک کے خاص گاہکوں میں شمار ہوجائیں۔

Comments are closed.