سرینگر/23اکتوبر: اپوزیشن پارٹیاں جموں کشمیر میں دفعہ 370کی بحالی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا اور اس کی دوبار بحالی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ ہند چین کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ان جوانوں کو کوئی احساس نہیں جنہوںنے گلوان وادی میں چین سے لڑتے لڑتے اپنی جان نچھاور کی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بہار میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ہندر نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں کو جموں کشمیر میں دفعہ 370کی بحالی کو لیکر آڑے ہاتھوں لیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل -370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا لیکن آج کچھ لوگ اس فیصلے کو پلٹنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آئے تو آرٹیکل 370کو پھر سے بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو آپ کی ضرورت سے کبھی سروکار نہیں رہا۔ ان کی توجہ اپنے مفادات پر اور اپنی تیجوری پر رہی ہے۔ یہی وجہ ہ ہے بھوجپور سمیت پورے بہار میں طویل وقت تک بجلی، سڑک، پانی جیسی بنیادی سہولیات کی ترقی نہیں ہو پائی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں بہار کی سرزمین سے ان لوگوں کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ جس کی بھی مدد لے لیں، ملک اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہندوستان اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں لوگوں کو بے قوف بنانے او ر انہیں گمراہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ جموںکشمیر میں دفعہ 370کی بحالی کو کوئی امکان نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ان جوانوں کو کوئی احساس نہیں جنہوںنے گلوان وادی میں چین سے لڑتے لڑتے اپنی جان نچھاور کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بہار سے تعلق رکھنے فوجیوں نے لداخ اور پلوامہ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی تاہم بھارت کا سر نیچے جھکنے نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ن فوجیوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.