نقب زنوں نے گاندربل میں ایک زیارت گاہ کو لوٹ لیا : پولیس نے کیس درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کی

سرینگر/23اکتوبر: گاندربل میں چوروںنے ایک اور آستان میں نقب لگاکر زیارت گاہ کے خزانے سے بڑی رقم لوٹ لی ہے ۔ مقامی لوگوںنے چوری کی واردات میں ملوث فوری طور پر پکڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اس طرح کے متعدد واقعات رونماء ہوئے ہیں لیکن پولیس نے ایک بھی معاملے کو حل نہیں کیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں قائم زیارت شریف بابا حیدر ؒ صاحب میں دوران شب نقب لگائی جس دوران نقب زنوں نے آستان کی سیف سے پوری نقدی رقم اُڑالی ہے ۔ مقامی لوگوںنے اس واقعے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گاندربل میں آج تک اس طرح کے متعدد واقعات پیش آئے تاہم پولیس نے اس طرح کے ایک بھی معاملے میں ملوث افراد کو نہیں پکڑا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ضلع گاندربل میں متعدد مساجد اور زیارت گاہوں میں چوری کی وارداتیں رونماء ہوئی ۔ لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اس بارے میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس چوری کی واردات میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔

Comments are closed.