ایک ماہ سے پانی کی عدم دستیابی ، ٹکری کپوارہ کے لوگوں کا احتجاج : سوپور کپواڑہ شاہراہ پر خواتین کا دھرنا ، محکمہ جل شکتی کے خلاف روز دار نعرہ بازی

سرینگر/23اکتوبر: گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف کپواڑہ کے ٹکری علاقے کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میںکپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹکری کپواڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں جن میںخواتین کی خاصی تعداد موجود تھی نے جمعہ کو گھر وں سے باہر نکل کر محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجا ج کیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے کپواڑہ سوپور شاہراہ پر دھرنا دیا اور محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احتجاجی لوگوںکا کہنا تھا کہ ان کا علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کر ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میںپانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہو رہے ہیں اور محکمہ جل شکتی خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے اور لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیںجا رہے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین نے واضح کر دیا کہ علاقے میںجلد از جلد پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو زوردار احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گئی ۔ ادھر نمائندے نے جب محکمہ جل شکتی کے ایک متعلقہ آفیسر سے بات کی تو انہوںنے بتایا کہ وہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہے تاہم انہوںنے معذ رت کرتے ہوئے کہا کہ امسال خشک سالی کی وجہ سے پانی کی قلت محسوس ہو گئی ہے اور اس محکمہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ہے ۔ تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے میںپانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
چائلڈپورنو گرافی کی تیاری اور اس کی منتقلی میں ملوث افرا دکے خلاف: سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر نے کیس درج کر لیا ، سخت کارورائی کا دیا عندیہ

Comments are closed.