"میرا شہر میری شان” دو روزہ مہم کے دوران جموں و کشمیر بینک کے اسٹال قائم

سرکاری عہدیداروں نے بینک کاوشوں کو سراہا

سرینگر/21 اکتوبر: حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے جاری دو روزہ مہمـ”میرا شہر میری شان” کے سلسلے میں جموں و کشمیر بینک نے بھی جگہ جگہ اپنے ا سٹالوں کے ذریعے شہروں اور قصبہ جات میں عوام کو مختلف اسکیموں سے روشناس کرایا خاص کر متعدد سماجی تحفظ اسکیموں اورسرکاری سپانسرڈ اسکیموں کے بارے میں جانکاری پرچیاں اور کئی جگہ گاہکوں میں قرضہ منظوری کی چٹھیاں (Sanction letters) بانٹی گئیں۔20اکتوبر کو چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامانیم نے سرینگر کی شیر کشمیر پارک کا دورہ کر کے جموں و کشمیر بینک سمیت یہاں موجود مختلف سرکاری محکموں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا ۔ جوائنٹ کمشنر پلاننگ سرینگر میونسپل کارپوریشن غلام حسن میر نے پی ایم سٹریٹ وینڈر اسکیم کے تحت کئی گاہکوں کو قرضہ منظوری کی چٹھیاں دیدی۔ اس موقع پر وہاں کلسٹر ہیڈ شبیر احمد کے علاوہ لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر عبد المجید بٹ بھی موجود تھے۔ دو دنوں کے دوران جموں میں مختلف جگہوں پر کئی کیمپ لگائے گئے جن میں پریڈ گراؤنڈ میں لگائے گئے کیمپ کی نگرانی زونل ہیڈ جموں سنیت کمار کر رہے تھے۔ ایل جی کے مشیر کے کے شرما نے وہاں پر sanction letters کو مستحق گاہکوں میں تقسیم کیا۔ ماگام بڈگام میں لفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹنا گر، ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز مرزا، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس حشمت علی اور ایس ایس پی امود ناگپوری نے جے کے بینک اسٹال کا معائینہ کیا۔ بڈگام قصبے میں دیہی ترقی و پنچایت راج کی سیکریٹری شیتل نندا نے جے کے بینک گاہکوں میں مختلف اسکیموں کے تحت قرضہ منظوری کے کاغذات سونپے۔ مِنی سکریٹریٹ گاندربل میں مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکریٹری دیرج گُپتا نے ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال اور ایس ایس پی گاندربل کے ہمراہ جے کے بینک اسٹال کا معائینہ کیا اور وہاں موجود گاہکوں میں قرضہ منظوری کی چٹھیاں بانٹی۔ سرکار کے پرنسپل سیکریٹری اصغر حسن سامون نے بانڈی پورہ میں ایک شاندار کیمپ کے کے دوران جے کے بینک کے کئی خواتین و مرد گاہکوں میں پی ایم ای جی پی کے تحت قرضہ منظوری کی چٹھیاں بانٹی اور دوسرے روز لفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے نشاط پارک بانڈی پورہ میں جے کے سٹال کا معائینہ کرکے بینک اقدامات کو شاباشی دیدی۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس کرن نگر میں بھی جموں و کشمیر بینک نے اپنی خدمات کو بہم رکھا جہاں پر دونوں روز جے کے بینک کے کئی افسراں موجود رہے۔ سرکار کے پرنسپل سیکریٹری شیلین کابرا ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شاہد اقبال چودھری اور ایس ایم سی کے کمشنر غضنفر علی نے جے کے بینک سٹال کا دورہ کیا اور وہاں موجود خدمات کو سراہا۔جموں و کشمیر سرکار میں پرنسپل سیکریٹری روینو ڈاکٹر پون کوتوال جے کے بینک برانچ کاما ہاؤسنگ کالونی اُدھمپور پہنچے اور برانچ میں موجود بینکنگ سہولیات کا جائزہ لیا۔ بینک کے زونل ہیڈ اُدھمپور سشیل گُپتا نے وہاں انکا خیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر کوتوال نے لگ بھگ ایک گھنٹہ برانچ میں گزارا اوروہاں بینک افسراں اور جے کے بینک گاہکوں کے ساتھ تفصیلاً بات چیت کی۔ انہوں نے NULM، سٹریٹ وینڈر اور کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت مستفید افراد میں sanction letters بھی تقسیم کیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بینک پورے ملک میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے اور جموں ، کشمیر اور لداخ خطوں کے گاؤں دیہات اور قصبوں میں جس طرح یہ بینک عوامی سہولیات کا خیال رکھ رہا ہے وہ کافی حوصلہ بخش ہے۔ دو روزہ My Town-My Pride پراگرام کا مقصد بیک ٹو ولیج کے بعدشہروں اور قصبوں میں تعمیر و ترقی، سماجی بہبود، شہری عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا جس دوران جے کے بینک نے عوام اور سماج کا ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کے ناطے اپنا بھر پور رول نبھایا۔

Comments are closed.