تجر شریف سوپور میں جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران دو مقامی جنگجو ئوںکی خود سپردگی ; دونوں نوجوان حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہوئے تھے ،و الدین نے دونوں کو آمادہ کیا / پولیس

سرینگر/22اکتوبر: شمالی قصبہ سوپور کے تجر شریف علاقے میں جنگجوئوں مخالف آپریشن کے دوران عسکری تنظیم البدر میں حالیہ میں شامل ہوئے دو مقامی نوجوانوں نے فورسز کے سامنے خود سپرد گی کی ۔ پولیس کے مطابق محاصرے میں پھنسے دونوں جنگجوئوں کے والدین کو بلایا گیا جنہوں نے دونوں کو ہتھیار ڈال کر خود سپردگی کرنے پر آماد ہ کیا ۔ سی این آئی کے مطابق سوپور کے تجر شریف گاؤں میںعسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے جمعرات کے دوپہر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ ذرائع کے مطابق محاصرے کے ساتھ ہی تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے تھے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔اسی دوران فوج و فورسز اور جموںکشمیر پولیس نے محاصرے میں پھنسے دو جنگجوئوںکے والدین کو بلایا اور ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹوں کو خود سپردگی کرنے کو کہا ۔جس دوران دونوں جنگجوئوں کے والدین نے اپنے بیٹوں کو خود سپردگی پر آمادہ کر دیا اور رہائشی مکان میں محصور دونوں مقامی نوجوانوں نے ہتھیار ڈال کر فورسز کے سامنے خود سپردگی کی ۔ خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسندوں کی شناخت معراج الدین اور عابد مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔ جن کا تعلق وڈورہ سوپور بتایا جاتا ہے اور دونوں کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران دونوں مقامی جنگجوئوںکے والدین کو بھی بلایا گیا اور انہوں نے دونوں کو خود سپردگی پر آمادہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.