بانڈی پورہ میں پولیس نے پُر اسرار قتل کا معاملہ حل کیا ; خاوند کے قتل میں اہلیہ ملوث ہونے کا پولیس نے کیا دعویٰ

سرینگر/22اکتوبر: ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک خود کشی کا واقع جو کہ دراصل قتل کا معاملہ تھا کو حل کیا گیا ہے اور اس قتل میں شخص کی اہلیہ ملوث تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 12اکتوبر کو بانڈی پورہ آلوسہ میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک35سالہ شخص جاوید احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن زرمنز بانڈی پورہ نے خودکو پھانسی لگاکر خود کشی کی ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس 174 /CRPC درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ چنانچہ ایس ایس پی بانڈی پورہ کی نگرانی میں اس معاملے کی چھان بین شروع کی گئی جس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ نے ٹیم کی مد د سے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے پوچھ تاچھ کا سلسلہ شروع کیا ۔اس دوران چھان بین اور جائے واردات پر جاکر حالات کا جائزہ لیاجہاں یہ بات سامنے آئی کہ یہ خود کشی سے زیادہ قتل کا معاملہ دکھائی دے رہا ہے ۔ چھان بین کے دوران پولیس نے کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی اور یہ بات سامنے آئی کہ مہلوک شخص کی اہلیہ اور دوسرے شخص نے اس قتل کی واردات کومبینہ طور پر انجام دیا ہے ۔

Comments are closed.