دنیا میں کشمیر واحد خطہ جہاں سیاحوں کے خلاف جرائم کی شرح فیصدی صفر رہتی ہے ; ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف
سرینگر/22اکتوبر: دنیا بھر میںکورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ لاک ڈائون کے باعث جہاں امسال سیاحتی سرگرمیاں کم دیکھنے کو ملی وہیں وادی کشمیر سیاحوں کیلئے دنیا کی محفوظ ترین جگہ قراردیتے ہوئے ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کے خلاف جرائم کشمیر میں صفر شرح فیصدی ہے ۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں خاص کر دلی ، ممبئی اور کولکتہ میں سیاحوں کے خلاف جرائم کی شرح فیصدی سب سے زیادہ بتائی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں سیاحوں کے خلاف جرائم صفر قرردیتے ہوئے ایک بین الاقوامی ادرے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی وہ واحد جگہ ہے جہاں سیاحوں کو محفوظ ترین ماحول فراہم ہوتا ہے اور مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ بہت ہی اچھا برتائو کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے بڑے شہروں دلی ، ممبئی اور کولکتہ ایسی جگہیں ہیں جہاں پر سیاحوں کے ساتھ بہت زیادہ جرائم پیش آتے ہیں جن میں سیاح خواتین کو جنسی ہراسانیوں کا سامنا، دھوکہ دیہی، سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات قابل ذکر ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے سیاحتی مقامات میں سے صرف کشمیر ہی ایک ایسا خطہ ہے جہاں پر سیاحوں کے خلاف جرائم صفر فیصدی رہتا ہے ۔ واضح رہے کہ کشمیر دنیا میں سیاحتی نقشے پر اپنی مہمان نوازی اور خلوص سے مشہور ہے جہاں کے لوگ سیاحوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھتے ہیں جبکہ ان کی مہمان نوازی میں بھی کوئی کمی نہیں رکھی جاتی ۔ اس بات کا اظہار دنیا کی بڑی بڑی شخصیات نے دورہ کشمیر کے بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وادی کشمیر سیاحوں کیلئے ایک محفوظ ترین جگہ ہے اور امسال وادی کشمیر میں سیاحوں کے خلاف کوئی بھی جرائم پیش واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ سال بھی سیاحوں کیلئے محفوظ ترین رہا تاہم ملک کی دیگر ریاستوں میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ جرائم کے بڑھتے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
Comments are closed.