کشمیر ٹائمز اور کے این ایس دفاتر کی تالہ بندی؛ خالدہ شاہ نے جوں کی توں پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا

سری نگر ، 20 اکتوبر/ کے این ٹی: معروف میڈیا ادارے ”کشمیر ٹائمز“اور ”کشمیر نیوز سروس“ کے دفاتر کی تالہ بندی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں صحافت کے اخلاقی جوہر کو فروغ دینے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کررہے ہیں۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ حکام کا یہ عمل غیر منطقی ، غیر اخلاقی وبدنیتی ہیںاور منصفانہ کھیل کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے ”کشمیر ٹائمز “ اور کشمیر نیوز سروس کے دفتر کے حق میں جمہوری حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر وحشیانہ حملہ ہر شہری کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے ۔خالدہ شاہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے سے انکار کرکے یہ کہنا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، کی شبیہ کو بھی متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا حکومت ہند کو چاہے کہ وہ عام ہندوستانی سے جمہوریت کے بقیہ اعتقاد کو ختم کرنے سے باز آئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این ٹی کو دیئے گئے ایک بیان میں ، خالدہ شاہ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر عالمی سطح کے بنیادی زریں اصول کے مطابق صحافیوں کے تحفظ ، آزادی اور املاک کی حفاظت لازمی ہے،اور اس تصور کا مقصد جمہوریت کی روح ہے اور اگر آپ روح کو جسم سے نکال دیں تو یہ خاک کا ایک ذرہ ہی رہ جاتا ہے۔

Comments are closed.