24گھنٹوںمیں کووڈ 19میں مبتلاء 500سے زائد مریضوں کی موت; بھارت میں کوروناوائرس کے معاملات میں کمی ، 83 دن بعد 50 ہزار سے کم معاملے
سرینگر/20اکتوبر: بھارت میں کوروناوائرس کافی حد تک قابو میں ہونے کا سرکار نے دعویٰ کیا ہے ۔ اس دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس عالمی وبائی بیماری سے 500سے زائد افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جبکہ اس عرصے میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی تعداد میں لگاتار کمی کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی۔اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،15،197 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد، ایکٹیو کیسزکی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15،069 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 13.84 لاکھ ہو گئی۔وہیں، ملک کی نو ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ شمال مشرق کی ریاستوں اروناچل ، میگھالیہ ، میزورم ، تری پورہ ، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں انڈمان اور نکوبار جزائر ، لداخ ، چنڈی گڑھ ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.