اموات کا سلسلہ بھی جاری ،مزید 9اموات سے تعداد 1388تک پہنچ گئی
سرینگر /19اکتوبر: جموں کشمیر میںکورنا وائرس کے معاملات میں روز بروز کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ سوموار کو بھی مزید 427نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 88ہزار پار کر گئی ۔ ادھر کورنا کے باعث اموات میں بھی روز بر وز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔سوموار کومزید 9اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1388تک پہنچ گئی جبکہ مزید 781شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ سوموار کو مزید 9مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 1388تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کو 9افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔جن میں تین جموں جبکہ 6کشمیر میں ہوئی ۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید 9ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی 1388تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے سوموار کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور مسلسل جموں کشمیر میں گزشتہ 24میںگھنٹوں کے دوران 781مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ سوموار کومزید 9اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1388تک پہنچ گئی جبکہ مزید 781شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.