سند پورہ کنلون بجبہارہ میں مسلح جنگجوئوں نمودار

پولیس آفیسر پر نزدیک سے گولیاں چلا کر انہیںابدی نیند سلا دیا

سرینگر /19اکتوبر / سی این آئی جنوبی قصبہ بجنہاڑہ کے سند پورہ کنلون بجبہارہ علاقے میں سوموار کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مسلح جنگجوئوں نے پولیس آفیسر پر گولیاں چلاکر اسکو ابدی نیند سلادیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق مسلح جنگجوئوں نے پولیس آفیسر محمد اشرف بٹ ساکنہ سند پورہ کنلون بجہاڑہ پر اس وقت گولیاں چلائی جب وہ مسجد سے نماز ادا کرنے کے بعد گھر کی طرف جا رہا تھا ۔ مذکورہ پولیس آفیسر کو اگرچہ خون میں لت پت نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ مذکورہ پولیس آفیسر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے پولیس آفیسر پر گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا او ر انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔

Comments are closed.