رواں ماہ کے دوران مسلح تصادم آرائیوں میں 13جنگجوئوں جاں بحق ،2 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا

اب کشمیر میںسرگرم غیر مقامی جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی / آئی جی پی کشمیر

سرینگر/17اکتوبر: رواں ماہ کے دوران مختلف مسلح تصادم آرائیوں میں 13جنگجوئوں کو جاں بحق کرنے کے علاوہ دو کو زندہ گرفتار کیا گیا کا دعویٰ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ اب کشمیر میںسرگرم غیر مقامی جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مقامی انگریزی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں دو الگ الگ آپریشنوں میں دو جنگجوئوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ میں ابھی تک کل ملا کر 13جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا گیا جن میں سے چار غیر مقامی تھے جبکہ اس مدت میں دو جنگجو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جموں کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک گروہ کو بے نقاب کر دیا جو سرینگر میں بالائے زمین کے بطور کام کر رہے تھے اور شاہراہ پر حملوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ آپریشنوںمیں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس کو کافی کامیابی ملی اور کہا کہ اب ہمارے توجہ وادی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی جنگجوئوں پر مرکوز ہو گی ۔ آئی جی پی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں غیر مقامی جنگجووں پر توجہ مرکوز کرکے اْنہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز چاڈرہ بڈگام علاقے میں مختصر جھڑپ کے دوران فوج اور جموں کشمیر پولیس نے ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کر لیا جبکہ آج اعلیٰ صبح لارنو اننت ناگ میں مسلح جھڑپ کے دوران حزب سے وابستہ جنگجو کو جاںبحق کر دیا گیا ۔

Comments are closed.