چاڈورہ لارنو کوکرناگ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

آئی ای ڈی ماہر ملکی لشکر جنگجو جاں بحق ، اسلحہ و گولہ بارد ضبط ، پانپور میں لشکر کا معاون کارکن گرفتار

سرینگر/17اکتوبر:چاڈورہ بڈگام کے بعد اننت ناگ کے لارنو کوکرناگ علاقے میں سنیچروار کی صبح فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں آئی ای ڈی ماہر غیر ملکی لشکر جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ فوج و پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے اسلحہ و گولہ بارد د ضبط کر لیا گیا ہے ۔ ادھر پانپور میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارورائی کے دوران لشکر کا بالائے زمین کارکن گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے لارنو علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 19آر آر ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر سنیچروار کی صبح علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی کارورائیاں شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و جموں کشمیر پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا توعلاقے میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس و سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابط طور پر جھڑپ کا آغاز ہو گیا ۔ علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری طلب کی گئی جبکہ پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ۔ اور ؤجنگجوئوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ تھم گیا جس دوران محاصرے میں پھنسے جنگجو کو خود سپردگی کی بھی پیشکش کر دی گئی تاہم انہوں نے وہ ٹھکرا دی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ جھڑ پ سے متعلق فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ لارنو آپریشن کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کی بندوق بھی بر آمد ہوئی ہے۔فوج نے تاہم مارے گئے جنگجو کی شناخت نہیں کی۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کی شناخت غیر ملکی لشکر جنگجو ناصر عرف شکا بھائی کے بطور ہوئی ہے اور وہ آئی ای ڈی بنانے میں ماہر تھا ۔ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو غیر ملکی تھا اور وہ آئی ای ڈی بنانے میںماہر تھا ۔ ادھر اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہ ایک معاون کار کو پامپورہ علاقے سے گرفتارکیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارکئے گئے معاو ن کار کی شناخت حاریس شریف راتھر ساکن زعفران کالونی پامپور کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ریکاڑس کے مطابق مذکورہ معاون کار لشکر کے سرگرم جنگجوں کی ہرطر ح کی ماونت فراہم کررہاتھا خاص کر پامپور ، کھروَ اور کاکپورہ علاقے میں سرگرم جنگجوئوں کیلئے اسلحہ ایمونیشن ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا تھا۔گرفتارکئے گئے معاون کار کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضط کیا گیاجس کو پولیس نے کیس ریکارڈ کے ساتھ رکھا تاکہ دیگر عسکری کیسوں میں ملوث ہونے کی پوری طرح تحقیقات ہوسکے۔تھانہ پولیس پامپور نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر84/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.