سرینگر /16اکتوبر / کے پی ایس : نیورن پٹن سڑک کے بالکل قریب کوہل پر تعمیر شدہ بنڈ ڈھ گیا ہے اور بنڈ کا سارا مواد کوہل میں جمع ہوا ہے جس سے پانی کا بہائو بھی بند ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پریس سروس کے نمائندے کو بتایا کہ بنڈ کے ڈھ جانے کے باوجود بھی محکمہ اری گیشن اور متعلقہ ٹھیکہ دار خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے علاقہ بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما شروع ہونے والا ہے اورمسلسل برفباری وبارشوں کے قوی امکانات ہیں ۔جس سے پانی کا بہائو بڑھ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمع مواد کو بہاتے ہوئے سیلابی صورتحال پید اہوگی ۔جس سے بستیاں اجڑجائیں گی ۔مکانات ودیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری اس کی طرف توجہ نہیں کی گئی تو یہ اس کے آس پاس بسنے والوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوگا ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سنجیدہ نوعیت کے معاملے کی طرف فوری توجہ مبذول کی جائے۔ بنڈ کو از سر نو تعمیر کرنے او ر کوہل سے مواد نکالنے کیلئے جنگی پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں ت۔تاکہ لوگ برفباری اور بارشوں میں سیلاب کی ستم سے محفوظ رہ سکیںاور اس سے پید ہونے والے خطرات سے نجات پاسکیں
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.