چاڈورہ بڈگام میں مختصر جھڑپ ، ایک جنگجو زندہ گرفتار ، AK-47رائفل ضبط

مفرور ایس او جی اہلکار سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر فرار ، ضلع میںکچھ گھنٹو ں تک انٹر نیٹ بند ، پھر بحال

سرینگر/16اکتوبر: وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ کے دوران ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا جبکہ مفرور ایس پی او سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر جھڑپ کے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع بڈگام میںکچھ وقت تک موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی تاہم بعد میں دوبارہ بحال کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو کو زندہ پکڑ اجس کے قبضے سے ایک اے کے47بندوق بھی بر آمد کی گئی۔ سی این آئی کے مطابق چاڈورہ بڈگام علاقے میں جمعہ کی اعلیٰ صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب مسلح جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلاکر حملہ کیا جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے جوابی کارورائی ۔ ذرائع کے مطابق فوج و فورسز کی جوابی کارورائی کے ساتھ ہی جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی گولی باری کے نتیجے میںپورا علاقہ لرز ااٹھا جبکہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی فوج و فورسز کی اضافی کمک علاقے کی طرف روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ منٹوں تک گولیوں باری کے بعد جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن عمل میں لایا جس دوران ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ۔ جنگجو کی گرفتاری کے بعد چاڈورہ آپریشن ختم ہوا۔گرفتار جنگجو کی شناخت تاہم فوری طور پر نہیں کی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک جنگجو کو گرفتار کر لیا تاہم اس کا ساتھی مفرود ایس او جی اہلکار سیکورٹی فورسز کو چکمہ دیکر جھڑپ کے مقام سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں دوجنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جونہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے ساتھ ہی علاقے میں مسلح جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑ پ کے دوران ایک جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے اے کے 47رائفل بھی بر آمد کرلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار جنگجو کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع کے مطابق معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی ضلع بڈگام میں انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی تھی جسے بحال کیا گیا ہے۔

Comments are closed.