کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کوروناسے متاثر

گھر میں رہے الگ تھلگ،رابطہ میں آنے والے بھی ہوسکتے ہیں پازیٹیو

سرینگر: کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد غلام نبی آزاد ہوم کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والے لوگوں سے کورونا کا ٹسٹ کرنے اور مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کورونا پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ غلام نبی آزاد نے خود ٹوئٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد غلام نبی آزاد ہوم کوارنٹائن میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والے لوگوں سے کورونا کا ٹسٹ کرنے اور مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد غلام نبی آزاد نے ٹوئٹ کیا، ’میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، میں اب ہوم کوارنٹائن میں ہوں، جو لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے وہ برائے مہربانی پروٹوکول پر عمل کریں۔غلام نبی آزاد سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر موی لال ووہرا، ابھیشیک منوسنگھوی، ترون گوگوئی اور آرپی این سنگھ سمیت کچھ اور کانگریسی لیڈر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.