وبائی بیماری کورناوائرس کے تناظر میں؛کتابچہ ’’وبائی امراض سے بچائو ،کثرت درود و سلام ‘کی رسم اجراء
سرینگر / / کے پی ایس : عالمگیر وبائی بیماری کورونا وائرس کے بیچ گورنمنٹ ہائی ا سکینڈری اسکول پٹن میں مورخہ 15اکتوبرکو ایک مختصر پروگرام منعقد ہوا جس میں وبائی بیماری کوروناوائرس سے متعلق ایک کتابچہ ’’وبائی امراض سے بچاو ،کثرت درود و سلام ‘‘ کی رسم اجرائانجام دی دی گئی ۔ رسم رونمائی اسکول کے پرنسپل نے انجام دی۔واضح رہے کہ موجودہ کورونا وائرس کے تناظر میں مہتمم دارالعلوم نورالحرمین بورن پٹن مولانا محمد منظور احمد پرہ نے یہ کتابچہ مرتب کیا ہے۔پروگرام میں بہت سارے بچوں کے علاوہ اساتذہ کرام اور زعمائے پٹن نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے کتاب کے مصنف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور پُرآشوب میں اس طرح کی کتابوں کو منظر عام پر لانے کی سخت ضرورت ہے ۔
Comments are closed.