منشیات کے بڑھتے رجحان کے سلسلے میں پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری بارہمولہ میں پولیس اور محکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے جانکاری پروگرام منعقد

سرینگر /15اکتوبر /کے پی ایس :شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سماج میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے انسداد کے سلسلے میں پرائمری ہیلتھ سنٹر شیری میں محکمہ صحت اور پولیس کے باہمی اشتراک سے یک روزہ پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔جس کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات مرتب ہونے کے حوالے جانکاری فراہم کرنا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے نمائندہ مجید شیری کے تفصیلات کے مطابق پروگرام میں پولیس ،محکمہ صحت کے طبی ونیم طبی عملہ کے علاوہ مقامی شہریوں ،سرپنچوں ،پنچوں ،نمبرداروں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں وسماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ ڈاکٹر محمد اشرف نے منشیات اور طبی سہولیات کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے شرکائے پروگرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات مخالف مہم میں ایک دوسرے جڑ جائیں تاکہ اس انسداد ممکن بن سکے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ، منشیات اور دیگر پُری عادتوں کی لت میں مبتلا ہونے سے اجتناب اپنے آپ کو بچائیں ۔اس موقعہ پرانچارچ ڈرگس ری ہیبلی ٹیشن سنٹر پولیس لائنز بارہمولہ الطاف حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادویات میں سے ایسے دوائیاں موجود ہیں اس انسان کے درد کا علاج کے بجائے اس کیلئے نشہ اور جان لیوا ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو ان ادویات کے نشے میں مبتلا ہوتے ہیں ان کی زندگیاں بُرباد ہوجاتی ہیںاور لوگوں کی وجہ سے ہمارا سماج تباہی کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے والدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے بچوں کو جوابدہ بنائیں ۔غیر ضروری طور سویرے نکلنے اور دیر سے آنے کے بارے میں پوچھ تاچھ کریں ۔ہر اعتبار سے ان کی طرف نظر رکھیں اور اس حوالے سے اگر کہیں کوئی گڑبر نظر آئے گا تو ہماری مدد بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں مل اس بدعت کے خلاف متحرک ہونا ہے تب ہی اس کا انسداد ممکن ہے ۔پروگرام میںڈی ایس پی ہیڈ کواٹر بارہمولہ گلزار رشید ،ایس ایچ اوسجاد احمد ،الطاف حسین ری ہیبلی ٹیشن آفیسر،ڈاکٹر منظور احمد انچارج بلاک میڈیکل آفیسر ،ڈاکٹر آصف ،سب انسپکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر اظہر مجید،مولای غلام نبی فتح گڈھ ،مولوی نصیر احمد سرپنچ ،سماجی کارکن امتیاز احمد لون ،جاوید احمد لون کے علاوہ طبی ونیم طبی عملہ بھی موجود تھا ۔

Comments are closed.