نذیر چکسری
سرینگر /15اکتوبر / کے پی ایس : شمالی کشمیر قصبہ پٹن سے ٹنگمرگ اہم رابطہ سڑک تنگ اور اس کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور دیگر علاقوں کے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ نذیر چکسری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کافی اہمیت کی حامل ہے ۔اس سڑک کی کشادگی اور تجدید ومرمت کی کافی ضرورت ہے کیونکہ مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کا رش رہتا ہے لیکن سڑک کی تنگی کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور بیشتر اوقات حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کے ساتھ درجنوں دیہات بشمول کالسری ،نہال پورہ ،وار پورہ ،گہواہ ۔ڈانگر پورہ ۔سروہ،ڈنڈورہ ،سوژ،کرالہ پورہ ،وائلو،بٹہ پورہ ،زس پورہ ،مادام ،زیرن ،قاضی پورہ منسلک ہیں ۔ انہوں نے مذکورہ سڑک کی اہمیت وافادیت ختم کرنے اور اس کو نظر انداز کرنے پرغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک زیارت بابا ریشی اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ تک جانے کیلئے اہم ترین سڑک مانی جاتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت اور کشادگی کیلئے جنگی پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس سڑک کے ساتھ علاقہ کے لوگوں اور باباریشی و گلمرگ جانے والے لوگوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.