کنٹرول لائن پر کپوااڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں بارڈر ایکشن ٹیم کی کارورائی / فوج

دداندازی کی کوشش کو بنایا گیا ناکام ، گھنے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

سرینگر /14اکتوبر: فوج نے لائن آف کنٹرول پر کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں درندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد فوج نے کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلات کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج نے سماجی وئب گاہ پر آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں لکھا ــ’’بارڈرایکشن ٹیم نے لائن آف کنٹرول کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ‘‘جبکہ فوج نے لائن آف کنٹرو ل کے نزدیک اعلیٰ صبح تین سے چار مشتبہ جنگجوئوں کی نقل و حمل بھی دیکھی جو اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھے ۔ ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ فوج کی بروقت کارورائی سے ان کی کوشش کو ناکام بنایا دیا گیا ۔ سرینگر میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور اس پار سے کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش میں تین سے چار جنگجوئوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے فوج نے گھنے جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ہے اور فوج کو خدشہ ہے کہ جنگجو جنگلات میں چھپے بیٹھے ہیں جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے خصوصی کمانڈوز اور فضائی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔

Comments are closed.