19 اکتوبر سے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری بحال ہوگی
جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حکمنامہ جاری ، عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت
سرینگر /14اکتوبر: جموں کشمیر میںکورنا وائرس کے جاری پھیلائو کے بیچ انتظامیہ نے 19 اکتوبر سے سرکاری دفاتر میں چہرے کی شناخت ’’بائیو میٹرک ‘‘حاضری کے نظام کو دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں اور تمام سرکاری دفاتر میں اس کی عمل آوری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دئے گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے جموں کشمیر انتظامیہ نے دیگر کئی اقدامات کے ساتھ ساتھ دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری پر بھی روک لگائی تھی تاہم اب اسکو دوبارہ بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں ۔ منگل کی شام جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ 19اکتوبر سے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام دوبارہ سے بحال ہو جائے گا ۔ حکمنامہ کے مطابق دفاتر میں سرکاری ملازمین کی نظم و ضبط اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ، یہ ضروری ہے کہ حاضری کے موقع کے لئے کچھ معروضی حاضری کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔اس کے تحت تمام انتظامی سیکرٹریوں پر یہ تاثر دیا گیا ہے کہ وہ سول سیکرٹریٹ میں اپنے افسران / عہدیداروں کو چہرہ شناخت بائیو میٹرک حاضری کے نظام کے ذریعہ اپنی حاضری کریں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکموں اور فیلڈ دفاتر کے سربراہان ہدایات پر عمل کریں گے اور 19 اکتوبر تک چہرے کی شناخت بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم کی تنصیب اور عمل کو یقینی بنائیں گے۔
Comments are closed.