وادی لولاب میں بجلی کی عدم دستیابی صارفین کیلئے باعث پریشانی

بوسیدہ کھمبے اور درختوں پر لٹکتی ترسیلی لائنیں بجلی کے ناقص نظام کا منہ بولتا ثبوت

سرینگر /14اکتوبر: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں وادی لولاب کے بجلی صارفین برقی رو کی عدم دستیابی اور بجلی کے ناقص نظام کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ابھی سے ہی بجلی بجلی کٹوتی ک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ جن ایام میں بجلی ہوتی ہے اس کی وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ابھی موسم سرما شروع ہی نہیں ہوا ہے کہ لولاب کپوارہ کے کروسن پاور گرڈ اسٹیشن سے ورنو ،کلیگام ،سائیون،کروسن ،دارہ پورہ ،لعل پورہ،ریدہ ناگ،چرالی کنڈ ،حیات پورہ ،بابا حیات پورہ ،مقام ،دارہ پورہ ، کلی پورہ لعل پورہ ، بٹہ پورہ لعلپورہ ،گنڈی ماچھر ،ولکُل ،ٹھنڈوسہ ،خانہ چک ،ٹیکی پورہ ،دیور سوگام کے مضافات علاقوںمیں بجلی کے ناقص نظام اور ناقص بجلی کھمبے اور درختوں کے اوپر ترسیلی لائنیوں نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھا ہے۔ ابھی سے ہی محکمہ بجلی نے کٹوتی شروع کی ہے نہ میں برابر بجلی فراہم کی جاتی نہ ہی رات کو اور یہ کہا جاتا ہے کہ سپلائی نہیںآتی ہے اور جب کسی وقت فالٹ آتا ہے تو اس کو ٹھیک کرنے میںبھی سست رفتار سے ٹھیک کیا جاتا ہے جو کہ رد رد بن کے رہ گیا ہے ۔ اور حکام بھی اس کی طرف کوئی توجہ دینے میں پوری طرح سے نا کا م ہو ئی ہے ۔کروسن رسیونگ اسٹیشن کے جو بھی علاقے ہیں وہاںیا تو بجلی کے کھمبے پوری طرح سے بے کار پڑے ہیں یا ترسیلی لائن درختوںکے اُوپر سے گذر کر صارفین کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور جب آندھی آتی ہے تو وہ ترسیلی لائنز گر کر صارفین کو پریشان کرتی ہے ۔اس ضمن میں لوگوں نے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ اس کی طرف توجہ دیکر لوگ اس دیرینہ مانگ کو پوری کرکے ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ابھی بھی وقت ہے اگر اس کی طرف دھیان دیا جائے تو شائد لوگوں کو آگے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عوا م کی طرف سے ڈی سی کپوارہ بالخصوص اور محکمہ بجلی کے اعلی حکام بالعموم گذارش ہے کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دیکر اس کا موزون حل نکال کر صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Comments are closed.