ٹیٹوال کپوارہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چاڈورہ میں 4نوجوان گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

سرینگر/13اکتوبر: کپوارہ کے ٹیٹوال سرحدی علاقے میں فوج نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد ایک بیگ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھرپولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بڈگام کے چاڈورہ قصبہ میں چار مقامی مشکوک نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارودبرآمد کرلیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منگل کے روز پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 4مشکوک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن سے پوچھ تاچھ کے بعد ان کی تحویل سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاڈورہ میں دوران تلاشی 4نوجوانوں کو مشکوک حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن میں ارشد مشتاق، نثار بشیرساکنان بالپورہ واتھورہ ، طاہر جہانگیر ڈار ساکن شیخ پورہ واتھورا اور عادل بشیر وانی ساکن کرالپورہ شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے بعد گرفتار شدگان سے 2چینی ساخت کے ہتھ گولے، 1پستول میگزین، 8پستول کی گولیاں، 30اے کے 47کے راونڈ کے علاوہ ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کا ایک پرچم بھی برآمد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر180/2020 زیر دفعہ 18,19,20,23 درج کرکے گرفتار شدگان سے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔دریں اثناء سرحدی ضلع کپوارہ کے سرحدی علاقے میں منگل کے روز ایک بیگ برآمد کرلیا جس میں اسلحہ و گولی بارود تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی مقامی یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ٹیٹوال کے گنڈی شارٹ نامی گائوں میں ایک تھیلا پڑا ہے جس میں ہتھیار ہے ۔ چنانچہ اطلاع کی بناء پر پویس و فوج نے موقعے پر پہنچ کر بیگ کو اپنی تحویل میں لے لیا جس میں 5پستول 10میگزین،138گولیوں کے راونڈ اور بسکٹ پیکٹ تھے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 78/2020) u/s 7/25 I Aدرج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے ۔

Comments are closed.