پلوامہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر زاہد ٹائیگر کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی /دلباغ سنگھ

محاصرے میں پھنسے ہر جنگجو ئوں کو خود سپردگی کا موقعہ فراہم کیا جاتا ہے ، کئی نوجوانوں کی جانیں بچائی گئی

امسال دراندازی میں کمی آئی ،پاکستان ڈرون کے ذریعے ہتھیار پہنچانے کی کوششوں میںمصروف عمل

سرینگر/13اکتوبر/: جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ڈاڈرہ پلوامہ جھڑپ میں لشکر کمانڈر زاہد ٹائیگر کی ہلاکت کو فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محاصرے میں پھنسے ہر کسی جنگجوئوں کو خود سپردگی کا موقعہ دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امسال دراندازی کے واقعات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہتھیار سپلائی کرنے کی کوششیں جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابقجنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جب بھی جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لائے جاتے ہیں تو محاصروں میں پھنسے ہر جنگجو کو خود سپردگی کا موقعہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جموں کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ میں کئی نئی ہوئے بھرتی نوجوانوں کو گھر واپس لانے میں کامیابی حاصل کر لی اور ان کی جانوں کو بچایا گیا ۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ڈاڈرہ پلوامہ جھڑپ میں زاہد نامی لشکر کمانڈر کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ کئی سالوں سے سرگرم ہونے کے علاوہ انتہائی مطلوب تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں بھی جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے نہیں منایا التبہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی زندگی بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں لشکر کے کئی جنگجو سرگرم ہے اور اس سال ہم نے پاکستان سے 24 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ان کی موجودگی فورسز اور عام شہریوں کے لئے خطرہ ہے۔ باقی غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.