آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئے 223کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس کے پروجیکٹ کو منظوری

ٹینڈرجاری ،جموں و کشمیر کے 37 اسپتالوں میں اگلے چار ماہ میں آکسیجن پلانٹ نصب کئے جائیں گے / ڈولو

سرینگر/09اکتوبر: کورنا وائر س کے پھیلائو کے چلتے جموں کشمیر حکومت نے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کیلئے 223کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور اگلے چار ماہ کے دوران جموں کشمیر کے 37 سے زائد اسپتال جدید ترین آکسیجن پلانٹس سے آراستہ ہوں گے۔سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کے پھیلائو کے چلتے جموں کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کی مسلسل شکایات کو دور کرنے کیلئے 223کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور اس کیلئے ٹینڈر بھی جا ری کر دئیے ہیں۔ اس ضمن میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے ایک مقامی اانگریزی روزنامہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولیات بہم رکھنے کیلئے جموں وکشمیر حکومت نے 223 کروڑ روپئے کے منصوبے کے لئے ٹینڈرجاری کردیئے ہیں۔ اور اس پروجیکٹ کے تحت تمام بڑے اسپتالوں ، ضلعی اسپتال اور کچھ پبلک ہیلتھ سینٹروں میںبھی آکسیجن سپلائی بہم رکھی جائے گئی ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں اور بولی موصول ہو رہی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر کام الاٹ کردیئے جائیں گے۔اتل ڈولو کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے تقریبا 37 اسپتالوں میں اگلے چار ماہ میں آکسیجن پلانٹ نصب کئے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ کورنا وائرس کے چلتے جموں وکشمیر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت پائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میںمریضوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اتل ڈولو نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کیلئے 50فیصد رقم واگزار کیا جا چکا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو میہا رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ضلعی اسپتالوں سے مریضوں کو سرینگر منتقل نہ کرنا پڑے اور انہیںوہاں آکسیجن کی سہولیات دستیاب ہو۔

Comments are closed.