ان لاک 5:کشتواڑ کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع اورنج زون قرار ، کوئی ریڈ زون نہیں

تمام تعلیمی ادارے اور آنگن واڑی مراکز 31اکتوبر تک بند رہیں گے ، آن لائن کلاسز کیلئے 50فیصدی حاضری کی اجازت

سرینگر/09اکتوبر: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے ان لاک 5میں جموں کشمیر حکومت نے تمام اضلاع کی از سر نو زمرہ بندی کرکے کشتواڑ ضلع کو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع کو اورنج زون میں رکھا ہے اور جموں کشمیر کا کوئی بھی ضلع اب سرخ زون میں نہیں ہے ۔ اسی دوران تمام تعلیمی ادارے اور آنگن وارڈی سنیٹر 31اکتوبر تک بند رہیں گے جبکہ والدین کی رضامندی کے بعد ہی بچوں کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر میں کورنا وائرس کا پھیلا ئو جاری ہے وہیں ان لاک 5کے تحت جموں کشمیر حکومت نے ایک اہم فیصلہ کے تحت جموں کشمیر کے تمام ضلاع کی نئے سے زمرہ بند ی کی ہے اور کشتواڑ کو چھوڑ کر تمام اضلاع کو اب اورینج زون میں رکھا گیا ہے اس طرح سے اب جموں کشمیر کا کوئی بھی ضلع سرخ زون میں نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ درجہ بندی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے موجودہ کووڈ 19 صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔حکومت نے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کو جموں ڈویڑن میں کشتواڑ ضلع کو چھوڑ کر اورینج زون کے طور پر درجہ بندی کیا ہے۔حکومت نے این ایچ 44 پر لکھن پور کنٹینمنٹ زون کو 500 میٹر رداس اور جواہر سرنگ کے علاقے کے بفر سے ریڈ زون قرار دیا ہے جبکہ جموں ڈویڑن کے کشتواڑ ضلع کو باقی علاقوں کے برعکس گرین زون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس درجہ بندی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے مزید کوئی ترمیم کی جائے گی۔ اسی دوران جموں کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اور آنگن واڑی مراکز 31اکتوبر تک بند رہیں گے جبکہ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں آئن لائن کلاسز کیلئے 50فیصداسٹاف کو آنے کی اجازت ہو گی ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ 9ویں سے 12جماعت کے ان طلبہ جو اسکول جانے کے خواہشمند ہو نگے کو والدین کی رضا مندی کے بعد ہی اسکول میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور اس کیلئے انہیں والدین سے تحریری طور پر لکھ کر لانے کی ضرورت ہے تب ہی انہیں اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔

Comments are closed.