رام بن میں سرینگر جموں شاہراہ پر وسیع سڑک پروجیکٹ ماحولیات کیلئے باعث نقصان
متعلقہ اداروں کی خاشی قابل افسوس، ماحولیات دوست شخصیات کا اظہار برہمی
سرینگر/09اکتوبر: رام بن میں جموں سرینگر شاہراہ پر وسیع سڑک پروجیکٹ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس پروجیکٹ کی وجہ سے ماحولیات کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ماحول کو بچانے اور اس کی حفاظت پر مامور ادارے خاموشی کے ساتھ قدرت کے ساتھ ہورہے استحصال کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ وہیں ذمہ داری عائد کرنے والے ادارے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے دوارن ہونے والے غیر قانونی کام پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے جس کا سیدھا اثر ضلع رامبن کے آبی وسائل اور اس میں پلنے والی آبی حیاتیات پر ہورہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع رامبن کے آبی وسائل کو نابود کرنے کے درپے تعمیراتی کمپنی پر نیشنل گرین ٹریبونل کے جرمانے کے باوجود تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کی جاری من مانیوں کو روکنے میں انتظامیہ کی خاموشی پر عوام سخت برہم ہیں۔ ضلع رامبن میں جموں سری نگر قومی شاہراہ کو وسیع کرنے کا پروجیکٹ انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ ماحولیات خاص کر دریاؤں ندی نالوں کو خاتمے کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ دریائے چناب کوتعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کی جانب سے ملبے کے ڈھیروں سے بھر دیا گیا ہے۔وہیں دریائے بچھلڑی سمیت ناشری ٹنل سے بانہال کے درمیان کے تمام ندی نالوں کو بے جا کٹائی کے بعد ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ماحول کو بچانے اور اس کی حفاظت پر مامور ادارے خاموشی کے ساتھ قدرت کے ساتھ ہورہے استحصال کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ وہیں ذمہ داری عائد کرنے والے ادارے اس پروجیکٹ کی تکمیل کے دوارن ہونے والے غیر قانونی کام پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے جس کا سیدھا اثر ضلع رامبن کے آبی وسائل اور اس میں پلنے والی آبی حیاتیات پر ہورہا ہے۔ کانگریس لیڈر فیروز احمد خان نے انتظامیہ اور نئی تعمیراتی کمپنی سی پی پی ایل کے درمیان سمجھوتہ کو اس تمام تر تباہی کا ذمہ دار بتایا ہے۔نیشنل گرین ٹریبونل کی ٹیموں نے دریائے چناب سمیت دیگر ندی نالوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامیہ کیرول پر تنبیہ کی ہے وہیں پولویشن کنٹرول بورڈ کو نقصان کا جائزہ اور اسکی بھرپائی کیلئے تخمینہ لگانے کے احکامات بھی صادر کئے ہے۔تاہم عوام گرین ٹریبونل کی جانب سے ماضی میں لگائے گئے جرمانے اور حال میں تخمینہ لگانے کو کارگر فیصلہ نہ مانتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کر رہے تاکہ آبی وسائل خاص کر دریائے چناب اور دیگر ندی نالوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں والیاس پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران قواعد کی پاسداری نہ ہونے اور ماحولیات کو پہنچ رہے نقصان سے عوام میں ناامیدی ہے۔
Comments are closed.