مومن آباد اور ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں پانی کی عدم دستیابی

مرد و زن نے کیا محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر احتجاج ، ایکسچینج روڑ پر دھرنا دیکر ٹریفک روک دی

سرینگر/09اکتوبر: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ جل شکتی کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے ایکسچینج روڑ سرینگر پر دھرنا دیا اور ٹریف کی نقل و حمل روک دی ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق بٹہ مالو سرینگر کے مومن آباد اور ایس ڈی کالونی سے تعلق رکھنے والے مر د خواتین نے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف محکمہ جل شکتی کے دفتر واقع ایکسچینج روڑ سرینگر کے باہر زور دار احتجاج کیا اور دھرنا دیا ۔ احتجاجی مظاہرین جن میںخواتین کی ایک خاصی تعداد شامل تھیں نے الزام عائد کیا کہ وہ کئی ماہ سے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو بھی آگاہ کیا تھا کہ علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کی جائے تاہم آج تک ایسا نہیں کیا گیا ۔ احتجاجی خاتون کا کہنا تھا کہ محکمہ جل شکتی ان علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جس کے باعث مقامی آبادی پریشانیوں میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے ایکسچینج روڑ پر کئی گھنٹوں تک دھرنا بھی دیا اور ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کے بعد اعلیٰ حکام نے احتجاجی مظاہرین کی یقین دہا نی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد ہی حل کی جائے گا جس کے بعد انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ۔

Comments are closed.