پرائمری ہیلتھ سنٹرتولہ مولہ میں عملہ کی کمی ،مریضوں کو مشکلات
طبی ونیم طبی عملہ کو تعینات کرنے اور24گھنٹوں اسپتال مریضوں کیلئے کھلا رکھنے کا مطالبہ
سرینگر / / کے پی ایس: وسطی ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر میں طبی عملہ کی کمی سے مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور مریض علاج و معالجہ کیلئے دور اسپتال جانے پر مجبور ہورہے ہیںجس سے ان کوکیلئے گونا گوں پریشانیوں اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ برائے گاندربل ریاض بٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی مشینریوں کو نصب کریں اور ان مشینریوں کو بروئے کار لانے کیلئے تجربہ کار اور ماہرین کو تعینات کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسپتال کے ساتھ علاقہ کے درجنوں دیہات منسلک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ مقامی باشندوں نے متعدد بار محکمہ صحت کی نوٹس میں اس بات کو لایا کہ وہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کو دن اور رات مریضوں کی سہولیات کیلئے چالو رکھیں اور الٹراساونڈ مشین نصب کریں تاکہ یہاں اور دیگر ملحقہ علاقاجات کے مریض ڈسٹرک اسپتال یا دیگر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہوجائیں۔تاہم کافی یقین دہانیوں کے باوجود بھی کوئی خاطر اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ حکام اور انتظامیہ کی دھوکہ بازی اور عدم توجہی سے مقامی مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کلرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسپتال میںطبی ونیم طبی عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور طبی سہولیات یعنی جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری کو نصب کرکے ان کر مریضوں کیلئے بروئے کار لانے کی کوشش کی جائے تاکہ اس علاقہ کے مریضوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے ۔
Comments are closed.