ترال میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر جھڑپ ، کوئی نقصان نہیں ، علاقے میں افراتفری
سرینگر/05اکتوبر: جنوبی ضلع پانپور کے کنڈزال علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح جنگجو ئوں نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ حملے کے بعد فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے پورے علاقے میں تلاشی کارروائی عمل میںلائی تاہم جنگجو فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ اسی دوران سرینگر اننت ناگ شاہراہ پر بھی کچھ گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ ادھر ترال میں بھی جنگجوئوں اور فورسز کے مانین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر اننت ناگ شاہراہ پر سوموار کی صبح اس وقت گولیوں کی گر ن گرج سنائی دی جب موٹر سائیکل پر سوار مسلح جنگجوئوں نے ٹنگن بائی پاس نزدیک کنڈی زال پل سی آر پی ایف پارٹی پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی شدید فائرنگ کے ساتھ ہی وہاں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جبکہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے بھی جوابی کارورائی کی اور کچھ منٹوںتک وہاں فائرنگ ہوئی ۔ اسی دوران فوج و فورسز اور جموںکشمیر پولیس کی اضافی کمک جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے پانچ سی آر پی ایف اہلکاروںکو خون میںلت پت پایا جنہیں فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ حملے کے ساتھ ہی فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے سرینگر اننت ناگ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی اور علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کرکے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارورائی شروع کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کافی وقت تک جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین امنا سامنا نہیںہوا جس سے پتہ چلا کہ جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف ترجمان نے بتایا کہ جنگجوئوںئوکے اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں نے پانپور علاقے میں سی آر پی ایف کی روڑ پیٹرولنگ پارٹی کو شنانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی موت واقع ہوئی اور تین زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر ترا ل کے پنیر علاقے میں بھی اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر حملہ کیا جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی اور علاقے مختصر جھڑپ ہوئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Comments are closed.