بیک ٹو ولیج دھوکہ پر مبنی پروگرام ،کھاگ کے پنچایت حلقہ (اے) کاالزام

تیسرے مرحلہ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی عوام سے کی اپیل

سرینگر /3اکتوبر /کے پی ایس : بیک ٹو ولیج کے گذشتہ دو مراحل میںریکارڈ کئے گئے مسائل کو حل نہ کرنے کے سلسلے میں علاقہ بیروہ کھاگ کے پنچایت حلقہ (اے)کی تشکیل شدہ باڑی کے ذمہ داروں کی ایک وفد نے کشمیر پریس سروس کے دفتر آکر بتایا کہ کھاگ پنچایت حلقہ (اے ) کی باڑی میں شامل ممبران 5،6اور7اکتوبر 2020کو حلقہ ہذا میں منعقد ہونے والے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے منعقدہ دومراحل مذکورہ حلقہ کے مسائل کو ریکارڈ درج کیا گیا لیکن اب تک مذکورہ حلقہ میں ایک کام بھی نہیں ہوا اور سرے سے اس حلقہ میں رہائش پذیر لوگوں کو نظر انداز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کیلئے بیک ٹوولیج کے پروگرام فریب اور دھوکہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں سے ضلع انتظامیہ انتظامیہ بڈگام نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ کئی کام 14FCمیں باضابط طور درج کئے تھے ان میں صرف 50فیصدی ہی کام دئے گئے ہیں اور کوئی تعمیروترقی کاکام نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں بشمول اری گیشن ،صحت ،آر اینڈ بی ،شیب ہسبنڈری ،پی ڈی ڈی ،ایل ٹی نیٹورک ،جھل شکتی کی جانب سے کوئی کام نہیں ہوا ہے اور زمینی سطح پر ان کے وعدے جھوٹ اور فریب پرمبنی ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے منعقد ہونے والے بیک ٹو ولیج 3کابیکاٹ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجاً اس پروگرام کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔

Comments are closed.