بجلی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے مرکزی اسکیموں کے تحت کام

چاڈورہ بڈگام میں جونیئرانجینئروںکی غفلت شعاری سے تشنہ تکمیل

سرینگر /3اکتوبر /کے پی ایس : بجلی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے مرکزی سکیموں کے تحت ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں تعینات جونیئر انجینئرس کی غفلت شعاری کی وجہ سے کام سست رفتاری سے کی جارہی ہے جس سے عوامی حلقوں میں محکمہ پی ڈی ڈی کے تئیں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ مذکورہ علاقہ میں بجلی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے مرکزی اسکیموں بشمول پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ(PMDP)اوردین دیال اوپادویایاگرام جیوتی (DDUGJY)کے تحت کام شروع کیا گیا ہے تاہم تعینات متعلقہ جونیئر انجینئروں کی غفلت شعاری اور لاپرواہی سے کام تیز رفتاری سے نہیں چل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ جونیئر انجینئرس گذشتہ دس برسوں سے ان ہی علاقوں میں تعینات ہیں جس کے نتیجے میں اپنی من مانیاں چلارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی بغیر کسی خلل کے یقینی بنانا ہے ۔لیکن مفاد عامہ کی خاطر ان اسکیموں کے تحت جاری کاموں میں سست رفتاری سے بجلی نظام میں بہتری آنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کام کیلئے ضروری سامان سڑکوں پر پڑا ہوا ہے لیکن اس سامان کو بروئے کار لانے میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اسکیموں کے تحت چلنے والے کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ ان اسکیموں کا مقصد پورا ہوسکے اور متذکرہ انجینئروں کی غفلت شعاری اک سنجیدہ نوٹس لیکر ان کو یا تو دوسری جگہوں پر تبدیل کیا جائے اور ان کے کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔تاکہ لوگ ان رائج شدہ اسکیموں کا بھر فائدہ اٹھا سکیں

Comments are closed.