ڈاکٹر نذیر وانی کیانتقال پر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی تعزیت

سرینگر/03اکتوبر: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کی جانب سے آج ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سکمزکے سابق ڈین ڈاکٹر نذیر احمد وانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا گیااور مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سکمز کے سابق ڈین ڈاکٹر نذیر احمد وانی گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کی جانب سے آج سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا ۔ تعزیتی اجلاس میں ڈاک کے ممبران نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران اجلاس میں ڈاکٹر نذیر کے انتقال کو میڈیکل فریٹرنٹی کیلئے ایک بڑا نقصا ن قراردیا گیا ۔ مرحوم نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے گریجویشن کی اور اس کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے جہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے سکمز میں شمولیت اختیار کی اور بطور مکلٹی ممبر انہوںنے سکمز میں کافی خدمات انجام دی ۔ مرحوم شعبہ سرجری کے بطور سربراہ اپنی خدمات کافی مدت تک انجام دیتے رہے ۔ ڈاک کے تعزیتی اجلاس میں ڈاک صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ مرحوم نے وادی میں پینکریٹک اور ہیپوٹوبلری سرجریاں انجام دینے میں اہم رول اداکیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کے زیر تربیت بے شمار سرجن تیار ہوئے جبکہ ان کے تخلیقی رپورٹیں عالمی جریدوںمیں شائع ہوا کرتی تھیں۔ تعزیت اجلاس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکیا گیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد گار قراردیا گیا۔ اجلاس کے آخر پر مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔

Comments are closed.