ہانجی ویرہ پٹن میں پل کے نیچے؛ مشکوک چیز بر آمد کرنے کے بعد ناکارہ بنائی گئی

سرینگر/03اکتوبر: شمالی قصبہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب سیکورٹی فورسز نے ایک مشکوک چیز بر آمد کی۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کو ایک خصوصی اطلاع ملی تھی کہ ہانجی ویرہ علاقے میں پل کے نیچے کوئی مشکوک چیز چھپائی گئی ہے جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔بعد ازاں بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مشکوک شے کا معائنہ کیا ۔ اور اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پل کے نیچے مشکوک چیز کی موجودگی کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ نے جائے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنایا جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.