سرینگر/03اکتوبر: جموں کشمیر اور لداخ سمیت پورے ملک کو تعمیر و ترقی کی اونچائی پر پہنچانے کے وعدہ پر کار بند ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ کچھ اہم دفاعی پروجیکٹوں کو پچھلی سرکار نے مکمل کرنے میں کوتاہی کی ہے جن کو مکمل کرنے کیلئے کام شد و مد سے جاری ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم ہند نریندر مودی نے سنیچروار کو دنیا کی سب سے لمبی اٹل ٹینل کا افتتاح کیا ،جوہماچل پردیش کے سولانگ وادی کو لاہول اور سپٹی ضلع سے ملائے گی ،یہ ٹینل رفاہی اعتبار سے بھی کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے فوجیوں کو پورے سال نہ صرف رسد کی کمک جاری رہے گی بلکہ دفاعی سامان کوبھیجنے میں سہولیت ہوجائے گی۔ یہ ٹینل 9.2کلو میٹر لمبی ہے اور تین ہزار میٹرکی بلندی پر بنائی گئی ہے۔اس موقعہ پر وزیراعظم کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ،جنرل وبن راوت، اور فوجی سربراہ ایم ایم نروانے بھی ساتھ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس ٹینل کی اشد ضرورت تھی۔اٹل جی نے اس کی بنیاد 2002میں رکھی اور 2014تک صرف1300میٹر ٹینل کا کام کیاگیا تھا۔ جبکہ پچھلے سالوں میں کام کی رفتار بڑھائی گئی۔اس سے پہاڑی علاقوں میںترقی کے مواقع فراہم ہوجائیںگے۔انہوں نے کہا کہ کچھ اہم دفاعی پروجیکٹوں کو پچھلی سرکار نے مکمل کرنے میں کوتاہی کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایک مسافر بس کا بھی افتتاح کیا جس میں 15مسافروں کو ٹینل کے لئے لاہول وادی پہنچایا۔ انہوںنے انجینئروںاورورکروں کی تعریف کی جنہوں نے اس ٹینل کو بنانے میں دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل لداخ خطہ کیلئے بھی لائف لائن کے بطور کام کر یگی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے جموں کشمیر اور لداخ کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں تعمیر و ترقی کی شروعات کے نئے دور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے اقتدار میں آتے ہی ملک کی ترقی پر دھیان دیا جبکہ پچھلی سرکاروں نے ملک کو تباہی پر لاکر کھڑا کیا تھا یہاں تک کہ ملکی سلامتی پر بھی سمجھوتہ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کی طرح بھی کئی اہم پروجیکٹ بھی آنے والے ہیں اور سرکار نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.