سرینگر /2اکتوبر / کے پی ایس : مہماتماگاندھی جنتی کے موقعے پر جموں وکشمیر پولیس بارہمولہ کے ہمراہ سی آر پی ایف کے افسران اور اہلکاروں نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا ۔پولیس نے ایڈیشل ایس پی مکیش ککڑکے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر گلزار رشید،ایس ایچ او سید غزنفر ،46آر آر کے گمانڈنگ آفیسر اورسی آرپی ایف 53بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کی قیادت میں قصبہ بارہمولہ کے بازاروں اور گلی کوچوں میں صفائی وستھرائی کا باضبط طور آغاز کیا ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے ہاتھوں جھاڑو اٹھاکر پولیس اسٹیشن بارہمولہ سے تحصیل چوک سے ہوتے ہوئے ڈی سی آفس تک ریلی کی صورت میںصفائی کا اہتمام کیا۔ اس دوران ایڈیشنل ایس پی مکیش ککڑ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ2اکتوبر گاندھی جنتی ہمیں ماحول اور اپنے ارگرد کو صاف رکھنے کا پیغام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاندھی جی
نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ صفائی خاص خیال رکھتے ہوئے اپنے گھر ،محلہ ،گائوں ،شہر اوراپنے دیش کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس،سی آر پی ایف اور فوجی کی جانب سے صفائی کرنے کیلئے ریلی نکالنے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ پولیس وفورسز جوانوں کی اس صفائی مہم سے متاثر ہوکر صفائی کا ہر سطح پر اہتمام کرنے کی جانب گامزن ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو،گھر ،محلہ ،گائوں اور دیش کو صاف رکھیں ۔تاکہ ہمارا ماحول صاف رہ سکے اور ہم انسانوں کی طرح اندگی بسر کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ صفائی سے انسان کی پہچان ہے ۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صفائی اہتمام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.