بارہمولہ میں ایک فوجی اہلکار نے خود کشی کی؛ معاملے کے حوالے سے پولیس نے کیس درج کرلیا
سرینگر/02اکتوبر: ضلع بارہمولہ میں تعینات جموں سانبہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سرو س رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کاکام تمام کردیا ۔ اس طرح سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران یوٹی جموں کشمیر میں تعینات 2فوجی اہلکاروںنے خود کشی کرلی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گوہلان اوڑی میں تعینات ایک فوجی اہلکار جو کہ 2جکلے ریجمنٹ سے تعلق رکھتا تھا نے اپنی بندوق سے خود پر گولی چلاکر زندگی ختم کردی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رکھشت کمار عمر 22برس ساکن سانبہ جموں جیلے 1پوسٹ سب سکٹر گوہلان اوڑی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جس دوران فوجی اہلکار نے سرکاری بندوق کااستعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پر زمین پر گرپڑا۔ دیگر فوجی اہلکاروں نے اگرچہ اس کو فوری طور پر اُٹھاکر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اوڑی پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مہلوک فوجی اہلکار نے اس طرح کا اقدام اُٹھاکر کن وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی یکم اکتوبر کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجن سو میں جمعرات کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کے گجن سو علاقے میں گروڈا سرحد پر قائم ایک چوکی پر تعینات سب انسپکٹر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو نشانہ بنا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مہلوک فوجی افسرکی شناخت چکر پانی پرساد تیواری ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔اس طرح سے یوٹی جموں کشمیر میں گزشتہ 2دنوںمیں دو فوجی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
Comments are closed.