کشمیر مسلسل تیسرے سال بھی غیر ملکی سیاحوں کیلئے محفوظ ترین مقام قرار
سا ل رفتہ میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ جرم کا صرف ایک معاملہ ریکارڈ /این سی آر بی
سرینگر/02اکتوبر: سیاحتی مقاما ت پر غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نا شائشتہ سلوک اور جنسی زیادتیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کشمیر مسلسل تیسرے سال بھی غیر ملکی سیاحوں کیلئے محفوظ ترین مقام رہا ہے اور سا ل رفتہ میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ جرائم کا صرف ایک معاملہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق نیشن کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سال 2019 میں غیر ملکی سیاحوں کے خلاف جرم کا صرف ایک کیس درج کیا گیا تھا جب کہ سال 2016 ، 2017 اور 2018میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے ۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہماچل پردیش جہاں کشمیر میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سیاحوں کا رش بڑھتا جارہا ہے میں پچھلے تین سالوں میں اس طرح کے 18 واقعات ریکارڈ ہوئے۔اس کے برعکس اگر ملک کی دیگر ریاستوں کی جانب رخ کیا جائے تو پورے ملک میں غیر ملکی سیاحوں کے خلاف جرم کے 409 مقدمات این سی آر بی کے ذریعہ درج کیے گئے ہیں۔جن میں 48 واقعات کے ساتھ مہاراشٹرا سرفہرست ہے ، اس کے بعد کرناٹک کے 46 اس طرح کے واقعات ہیں۔این سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعداد ع شمار کے مطابق جموںکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر وارد ہوئے سیاحوں کے خلاف تشدد کا کوئی واقعہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اسی مدت کے دوران جموں وکشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کے ذریعہ جرائم کے نو کیسوں کو این سی آر بی نے ریکارڈ کیا ہے۔
Comments are closed.