جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری /ڈی جی سی آر پی ایف

امسال جنگجو مخالف آپریشنو ں میں فوج ، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کو بڑی کامیابی ملی

سرینگر/02اکتوبر: جموں کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک کارورائیاں جاری رہے گی کی بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف امن و امان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ملا کر جموں کشمیر میں امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق انگریزی خبر رساں ادارے اے این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف اے پی مہیشوری نے کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں مسلح تصادم آرائی کے دوران زخمی ہوا سی آر پی ایف ڈپٹی کمانڈنٹ جلد ہی اسی حوصلہ اور جذبے کے ساتھ ڈیوٹی پر واپس تعینات ہو جائے گا جو اس میں پہلے سے ہی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود سی آر پی ایف آفیسر نے عسکریت پسندوں کا بھر پور مقابلہ کیا تھا اور بہادی دکھا ئی اور اس جھڑ پ میں تین عسکریت پسندوںکو ہلاک کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف اے پی مہیشوری نے کہا کہ جہاں تک آپریشنوں کا تعلق ہے سی آر پی ایف جموں کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو خاتمہ کرنے میں ساتھ ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جموں کشمیر کو عسکریت سے پاک کیا جائے گا اور آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امسال سیکورٹی فورسز کوجنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اعلیٰ کمانڈوروں سمیت دو سو کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے سی آر پی ایف الرٹ ہے جبکہ اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بھی مرتب دی جائے گی ۔

Comments are closed.