مقامی جنگجو تشدد اور عسکریت کا راستہ چھوڑ دیں ،انہیں روز گار اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیگی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی میں ملک کیلئے رول ماڈل بنانے کے وعدہ پر کار بند

سرینگر/02اکتوبر: جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے مقامی جنگجوئوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عسکریت اور تشدد کا راستہ ترک کرکے واپس لوٹ آئیں اور وعدہ کیا کہ انہیں روزگار کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ جموں کشمیر ملک کی خوبصورت اور ترقی یاتی یونین ٹریٹرو ں میں سے ایک بنایا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق شوپیان میں بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے عسکریت میں شامل ہوئے مقامی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے مین اسٹریم میں چلیں آئے اور کہا کہ میں وعد ہ کرتا ہوں انہیں روز گار فراہم کرنے کے علاوہ دیگر انٹر پرونیور سہولیات بھی بہم رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ خاص کر نوجوان تعمیر و ترقی کے خواہاں ہے اور کہا کہ میں ان تمام نوجوانوں جو غلط راستے پر بٹھک گئے ہیں وہ واپس آکر مین اسٹریم میں شامل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار انہیں روزگار کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان کوششوں میں مصروف عمل ہے کہ تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لحاظ سے جموں کشمیر کو ملک کی دیگر یونین ٹریٹرویوں سے آگے پہنچایا جائے جبکہ انتظامیہ اس بات کیلئے وعدہ بند ہے کہ جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی میں دیگر ریاستوں کیلئے رول ماڈل بنایا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششوں سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جبکہ ساتھ ہی پنچایت راج کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع میں کئی اہم پروجیکٹوں کو بھی افتتاح کیا ۔

Comments are closed.